کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ گجرات میں کچھ غریب لوگ اپنے گردے فروخت کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ ریاست کی بی جے پی حکومت اس معاملہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔
اپوزیشن پارٹی نے کل رات ٹوئٹر پر کہا’’ افلاس زدہ
لوگ اپنے گردے بیچنے پر مجبور ہیں مگر گجرات کی حکومت سمجھتی ہے کہ وہ مزے کے لئے ایسا کررہے ہیں ۔
ٹوئٹر پر گجرات کے وزیر صحت نتن پٹیل کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’’کچھ لوگ پیسہ کے لئے گردے بیچ دیتے ہیں اور کچھ لوگ مزے کے لئے‘‘